کراچی:(ملت آن لائن) چینی قونصلیٹ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو ٹیلیفون کیا۔
وزیراعلیٰ نے بات چیت کے دوران چین کے قونصل جنرل وانگ یو کو یقین دہانی کرائی کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔