خبرنامہ سندھ

اظہاراحمد رہا، کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے: ترجمان رینجرز

کراچی: (آئی این پی) ترجمان رینجرز کے مطابق اظہار احمد سے تفتیش کے دوران تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا اور انہیں تمام طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہار احمد سے 34 مختلف قانونی امور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اظہار احمد کو حقائق کی جانچ پڑتال کے لئے کبھی بھی دوبارہ تفتیش کے لئے طلب کیا جا سکتا ہے۔