خبرنامہ سندھ

اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا‘گورنر سندھ

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سندھ کے گورنر جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی سے ملاقات کی اور بطور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر گورنر سعید الزماں صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ قائداعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات کو عام کرنے اورنئی نسل تک پہنچانے کیلئے منظم کوششیں کی جانی چاہیے،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ قانون و انصاف کے ایوانوں سے طویل تعلق کے باعث جسٹس(ر) سعید الزماں سندھ کے عوام کے مسائل کے حل،شہر کے امن کی بحالی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔عرفان صدیقی نے گورنر کو اپنے زیر اہتمام چلنے والے علمی و ادبی اداروں نیز قائداعظم کے مزار کی آرائش وزیبائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔