خبرنامہ سندھ

اعلیٰ افسروں کو بتائے بغیر گرفتاری پر پابندی

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملک بھر میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے دوران سندھ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پر نئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق، اعلیٰ افسروں کو بتائے بغیر کسی کو گرفتار کرنے یا حراست میں لینے سے روک دیا گیا ہے۔ پیشگی اطلاع کے بغیر چھاپے مارنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔