کراچی:(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر میں آج 18 مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قائد ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر میں آج 18 مقامات پرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے شام 4 بجے سے شروع ہوں گے اور جن علاقوں میں مظاہرے کیے جائیں گے ان میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لائنزایریا، ڈیفنس، گلشن اقبال، سرجانی، قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اورسابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کو “را” کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے سنگین ترین الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد کراچی اور خصوصاً ملکی سیاست میں نئی بحث چڑھ گئی ہے۔