خبرنامہ سندھ

الفلاح پولیس کی کارروائی گھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروپ کا سرغنہ گرفتار

کراچی(ملت + آئی این پی)الفلاح پولیس کی کارروائی گھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروپ کا سرغنہ گرفتار،اسلحہ موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ،تفصیلات کے مطابق پیر کو الفلاح پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمران عرف بابو کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول 4 موبائل فونز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،ایس ایچ او الفلاح راشد اعوان نے بتایا کہ ملزم گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ اور ابتدائی تفتیش میں30 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے،ادھر اورنگی ٹان پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔