الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا حلالہ ہو جائے گا: منظور وسان
سکھر: (ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متحدہ اور پی ایس پی کا حلالہ ہو جائے گا اور نکاح وہ خود پڑھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لڑائی میں وفاق کا بھی ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی متحدہ تو پانچ چھ دن تک ناراضگی کا ڈرامہ کرتے تھے لیکن فاروق ستار تو ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کر سکے۔ فاروق ستار کی لینڈ کروزر کی کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے منظور وسان نے سوال اٹھایا کہ آخر اس طرح انہیں کون ادھار دیتا ہے؟ کہتے ہیں یہ ادھار ودھار نہیں نوٹوں کا چکر ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی جانب سے کی گئی مشترکہ پریس کانفرنس سے بہت پہلے منظور وسان نے دونوں جماعتوں میں نکاح کا خواب بھی دیکھا تھا جو کہ سچ ثابت ہوا تھا۔ تاہم موصوف کو دکھائی دینے والا یہ سچ خاصا مختصر المدت ثابت ہوا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متحدہ اور پی ایس پی کا حلالہ ہو جائے گا اور نکاح وہ خود پڑھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لڑائی میں وفاق کا بھی ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی متحدہ تو پانچ چھ دن تک ناراضگی کا ڈرامہ کرتے تھے لیکن فاروق ستار تو ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کر سکے۔ فاروق ستار کی لینڈ کروزر کی کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے منظور وسان نے سوال اٹھایا کہ آخر اس طرح انہیں کون ادھار دیتا ہے؟ کہتے ہیں یہ ادھار ودھار نہیں نوٹوں کا چکر ہے۔