کراچی: (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن سندھ نے ملازمین کو بلاجوازنکالنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر کہ ’’الیکشن کمیشن سندھ نے بلا جواز اپنے ملازمین کونکالا ہے‘‘ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اِس ضمن میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ متعلقہ ملازمین کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں شکایات موصول ہونے کے بعد حکام بالا نے اسپیشل آڈٹ کرایا جس میں یہ ثابت ہوا کہ 2015ء میں تعیناتیوں میں اقرباء پروری اور پسندیدہ افراد کو تعینات کیا گیا جس کے بعد اسپیشل آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں فیکٹس فائنڈنگ انکوائری کرائی گئی اور ایسے ملازمین کے خلاف الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی جن کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں۔ اس لئے اخبارات میں شائع ہونے والی ایسی تمام خبریں جس میں الیکشن کمیشن سندھ کی جانبداری کا ذکر کیاگیا ہے کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔