خبرنامہ سندھ

الیکشن کمیشن نےمتحدہ پرپابندی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے متحدہ پر پابندی کی درخواست خارج کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے متحدہ کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی ۔22اگست کے روز متحدہ کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کے بعد شہری نے الیکشن کمیشن میں متحدہ پر پابندی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دیا گیاہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستگزار پیروی کیلئے پیش ہی نہیں ہوا جس پر درخواست خارج کی گئی ہے۔