خبرنامہ سندھ

امجد صابری سے50 لاکھ روپےبھتہ مانگےجانےکا انکشاف

کراچی: (آئی این پی) امجد صابری کے قتل کی تفتیش میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مقتول سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ قتل کیس میں حراست میں لئے گئے ایک ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس واردات میں آٹھ ٹارگٹ کلرز کا گروہ ملوث ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت کی نوید سنائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں پولیس ٹارگٹ کلرز کے قریب پہنچ چکی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں جن کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔