خبرنامہ سندھ

امجد صابری قتل ، موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

کراچی: (اے پی پی) معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے ۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کارروائی کرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس کا تعلق بلڈرز کے شعبے سے ہے ، اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔