خبرنامہ سندھ

امجد صابری قتل کیس کا ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزم ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ لیاری بغدادی میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 گینگسٹرز مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے ہیں۔ ہلاک ملزم کی شناخت یاسر کٹی پہاڑی کے نام سے کر لی گئی ۔ ادھر سرجانی ٹاون اور گلبرگ میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیئے گئے ، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے مچھر کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جائینگی۔ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔