خبرنامہ سندھ

امجد صابری کےقتل اوراویس شاہ کےاغواء میں مماثلت نہیں: آئی جی سندھ

کراچی: (آئی این پی) امجد فرید صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کا اغواء وہ دو بڑے واقعات ہیں جنہوں نے کراچی کو 48 گھنٹوں کے دوران ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کہتے ہیں دونوں واقعات میں مماثلت نہیں۔ پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں سربراہ سندھ پولیس نے امجد صابری کو سکیورٹی تھریٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغواء کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں کا ممکنہ ردعمل قرار دیدیا، کہتے ہیں کراچی میں دہشتگردوں کی نرسریاں موجود ہیں۔ آئی جی سندھ نے جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔