خبرنامہ سندھ

امریکی قونصل اہلکاروں کا پختون ڈانس

کراچی:(اے پی پی)کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اہلکاروں کا پختون ڈانس سوشل میڈیا پر سپر ہٹ ہو گیا ۔ کراچی میں امریکی قونصلیٹ خانے کے اہلکار پختون رنگ میں رنگ گئے ۔ پختون لباس زیب تن کیے امریکی قونصلیٹ اہلکار ڈانس سیکھنے کی کوشش کرتے رہے ۔اس دوران کوئی گرا ، کوئی ٹکرایا تو کسی کو اسٹیپ سمجھ نہ آیا ۔ ایک گوری نے تو ٹوٹی پھوٹی اردو میں اپنے استاد کو خوب کھپایا، دلچسپ ڈانس سماجی میڈیا پر سپر ہٹ ہو گیا ۔