خبرنامہ سندھ

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

کراچی ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں مندی دیکھی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی رونماء ہوئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں 41 پیسے کی کمی رہی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.00 روپے اور قیمت خرید 26.35 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.74 روپے اور قیمت خرید 26.34 روپے پر مستحکم رہا۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 115.48 روپے سے کم ہو کر 115.07 روپے اور قیمت خرید 112.75 روپے سے کم ہو کر 112.34 روپے ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 131.06 روپے سے بڑھ کر 132.52 روپے اور قیمت خرید 127.95 روپے سے بڑھ کر 129.38 روپے ہو گئی۔