خبرنامہ سندھ

امن و امان ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، سیاسی ، سماجی ، معاشی و اقتصادی سرگرمیاں میں اضافہ ہو رہا ہے

کراچی (ملت + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے امن و امان ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، سیاسی ، سماجی ، معاشی و اقتصادی سرگرمیاں میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی سطح پر پائے جانے والے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو چکا ہے، کیونکہ صوبہ با الخصوص شہر میں نقص امن سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو تا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن میں رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں سیاسی و عسکری قیادت پر عزم ہے کہ ان قربانیوں کو کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دیا جائے گا،وہ جمعہ کوگورنر ہا?س میں ایئر وار کالج کے ایئر وار کورس 2017 ء4 میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افسران جن میں متعدد غیر ملکی فوجی افسران سے ملاقات وخطاب کررہے تھے، گورنر سندھ نے کہا کہ مسلح افواج کی مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے اس سے انھیں ملکی دفاع و نظریات کی حفاظت کے لئے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت ملتی ہے اور ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے اسے عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ، امن و امان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اس شہر کی معاشی لحاظ سے اہمیت کی واضح عکاس ہے، کراچی کی اہمیت کے باعث کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی اس ساز گار ماحول کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں سے صوبہ سمیت پورے ملک میں معاشی صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، سی پیک میں 62 ارب ڈالرز کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جاری منصوبوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد مقامی افراد کو ملازمتیں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں ،سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے ، منصوبہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد تیز ترین سرمایہ کاری یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران حکومت کو ورثہ میں ملا تھا جسے موجودہ حکومت نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا الحمد اللہ حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اس وقت ملک کو 5 ہزار میگا واٹ بجلی کمی کا سامنا ہے جبکہ 2018 ء4 تک مکمل ہونے والے توانائی منصوبوں سے 10400 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے ہم اپنی طلب سے زائد بجلی حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تعلیم کے فروغ اور صحت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اس ضمن میں اعلیٰ تعلیم میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے میں نے صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنما?ں سے رابطہ بھی مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہر ایک صوبہ کو نہ صرف معاشی خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، بلکہ اس ضمن میں اپنی بھرپور خدمات بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اسٹیک ہو لڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے آپریشن ضرب عضب شرو ع کیا ایک بار پھر ان بچے کچے دہشت گردوں نے سر اٹھانے کی کوشش کی جسے بھی ناکام بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں آپریشن رد الفساد آپریشن ضرب عضب کا ہی تسلسل ہے حکومت کسی صورت آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو ضائع ہونے نہیں دے گی ،وفد کے اراکین نے گورنر سندھ سے صوبہ کی سیاسی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ، امن و امان کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور گورنر کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے حوالہ سے متعلق بھی سوالات کئے۔