کراچی(ملت آن لائن)کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر کراچی آپریشن کو ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ اور سازگارحالات کے تسلسل کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے اور امن و امان خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔
جب کہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں اور اب کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر بن چکا ہے۔