انتظار قتل کیس: مقدمے کا عبوری چالان پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع
لاہور:(ملت آن لائن)اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے مقدمے کا عبوری چالان تیار کر کےپولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروادیا گیا ہے۔انتظار احمد قتل کیس کا عبوری چالان تیار کر کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروادیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبوری چالان کا جائزہ لے کر دو دن بعد پیر کو عبوری چالان عدالت میں پیش کریں گے۔ گرفتار تمام اہلکاروں کو 302 میں چالان کیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے بلال اور دانیال سمیت 8پولیس اہلکاروں کو قتل کی دفعہ 302 میں چالان کیا گیا ہے تاہم پولیس پارٹی میں شامل ایک اہلکار عباس کو خانہ دو میں چالان کیا گیا ہے، خانہ دو میں چالان کرنے کا مقصد اس کا جائے وقوعہ پر موجود نہ ہونا تھا۔
انتظار قتل کیس کو مثال بنائیں گے، وزیر داخلہ سندھ
سابق ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر کا قتل سے براہ راست تعلق ثابت نہ ہوسکا تاہم جے آئی ٹی نے کل سابق ایس ایس پی مقدس حیدرکو بیان کے لیے طلب کر لیاہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے انتظار کے والد کو جے آئی ٹی کی تمام کارروائی اور تحقیقات میں شامل رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا مقصد تحقیقات کو شفاف بنانا اور اشتیاق احمد کو پوری کارروائی سے آگاہ رکھنا ہے۔