انتظار کیس: مقتول کی دوست مدیحہ کیانی جے آئی ٹی کے سامنے پیش
کراچی(ملت آن لائن) کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس میں مقتول کی دوست مدیحہ کیانی نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔ ڈیفنس میں نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی نئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس سینٹرل آفس میں ہوا۔
کراچی میں انتظار احمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے کی جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان، سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اشتیاق احمد کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو اپنے تمام خدشات اور تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظار کے والد نئی جےآئی ٹی سے مطمئن ہیں اور امید کررہے ہیں کہ کیس میں انصاف ملے گا۔
کراچی: انتظار قتل کیس کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشتگردی کے سپرد
ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی واقعےمیں ملوث تمام افراد کے بیان ریکارڈ کررہی ہے۔ اس موقع پر مقتول انتظار کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں جے آئی ٹی کے سربراہان سے امید ہے کہ وہ حقائق منظر عام پر لائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی ابھی پبلک نہیں کی جاسکتی کیوں کہ اس سے کیس پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔