سکھر(اے پی پی)سکھر کے قریب روہڑی میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کی اور4 مشتبہ ا فراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی میں انسداد دہشت گردی دیپارٹمنٹ کےاہلکاروںٍ نے کارروائی کی، جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اُن سے تفتیش جاری ہے۔