کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی نے معذور طالب علموں کو عمرکی حد میں پانچ سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی گورنر سندھ کی ہدایت پر ایسے طالب علموں کے لیے سیکنڈری کلاسز میں داخلےکے لیے عمر کی انتہائی حد میں 5 سال تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ گورنر سندھ سے خصوصی طالب علموں کے والدین نے درخواست کی تھی کہ ان کے بچے سیکھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، اس لئے ان کو عمر میں رعایت دی جائے۔