خبرنامہ سندھ

انیس قائم خانی نے حفاظتی ضمانت کیلئے حلف نامہ بنوا لیا

کراچی:(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ بنوالیا ، وکلا حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کریں گے ۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج صبح سندھ ہائی کورٹ پہنچے ۔ انیس قائم خانی نے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ بنوایا اس کے بعد واپس چلے گئے ۔ ان کے وکلا ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کریں گے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے ڈاکٹر عاصم کیس میں متعدد بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ۔