خبرنامہ سندھ

انیس قائم خانی پرفردجرم عائد

حیدرآباد:(ملت+اے پی پی) میں سیشن جج کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی پرفردجرم عائدکردی، ملزم نےصحت جرم سےانکار کردیا۔ انیس قائم خانی پر 1994میں اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔ حیدرآباد کی عدالت میں انیس قائم خانی پردائرمقدمہ کی سماعت ہوئی۔ سیشن جج نے پی ایس پی رہنما پرفرد جرم عائد کردی۔انہوں نے پہلےہی مقدمہ میں ضمانت کرارکھی ہے۔ سیشن جج رزاق میمن کی عدالت میں پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی پردائرمقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےگواہوں کو14دسمبرکو پیش ہونےکےنوٹس جاری کردیئے۔ انیس قائم خانی پر1994میں کینٹ تھانہ میں اقدام قتل اورجلائوگھیرائوکامقدمہ درج ہواتھا۔کینٹ تھانہ میں سید علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ بعد میں میڈیاسے گفتگو میں انیس قائم خانی کاکہناتھاکہ دلوں پر حکمرانی کرنےآئےہیں،پوسٹرز کا پھٹنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حیدرآباد کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔