کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کمال ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی وکٹ گرانے کا اعلان تو نہ کیا مگر اندرون سندھ جانے کا عندیہ دے دیا، انیس قائم خانی کہتے ہیں کہ حیدر آباد میں کرائے پر دفتر حاصل کر لیا ہے، اگلے ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال سے گورنر سندھ سے کوئی رابطہ نہیں، گورنر سندھ جب بھی آئے ہمارے ساتھ ہونگے۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو اپنی جماعت کے نام کا اعلان کرینگے جبکہ اپریل کے وسط میں جلسے کا اہتمام کیا جائیگا۔