خبرنامہ سندھ

انیس قائم خانی کمراورپیٹ دردکی شکایات کےباعث جیل سےہسپتال منتقل

کراچی: (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو کمر اور پیٹ کے درد کی شکایت کے باعث سخت سکیورٹی میں جیل سے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی کو پیٹ اور کمر میں شدید درد کی شکایت ہے، انیس قائم خانی کے تفصیلی طبی معائنے کے لئے انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ انیس قائم خانی کی عیادت کے لئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء افتخار عالم بھی جناح ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے انیس قائم خانی کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کو سپیشل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔