کراچی:(آن لائن) داکٹر عاصم کیس کے حوالے سے انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں ۔ وارنٹ انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کیے ہیں ، تفتیشی افسروں کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی تلاش کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔ تفتیشی افسر کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ انیس قائم خانی اور دیگر مفرور ملزموں کےبارے میں ائیر پورٹ حکام کو خط لکھا تھا ، خط میں کہا گیا تھا کہ ملزموں کی پاکستان واپسی کی اطلاع دی جائے، خط کا تحریری جواب دینے کے باوجود ائیر پورٹ حکام نے انیس قائم خانی کی واپسی سے لاعلم رکھا ۔