اور آخر کار برف پگھل گئی، آج ملاقات ہوگی
کراچی: (ملت آن لائن) ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال آج پہلی بار کراچی میں سی پی او آفس کا دورہ کریں گے اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس موقع پر تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے سرد جنگ جاری تھی۔