خبرنامہ سندھ

اورنگی ٹاؤن میںغیرت کے نام پر نو بیاہتا جوڑا قتل

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نو بیاہتا جوڑے کو آج صبح گھر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کی بسم اللہ کالونی کے ایک گھر سے آج صبح ایک لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ مومن آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول حامد خان نے ایک ہفتہ قبل بسم اللہ کالونی میں مکان کرایہ پر لیا تھا۔مقتولین کا شمالی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تعلق تھا جسے آنر کلنگ یا غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں کے پاس نائن ایم ایم پستول کی 9 گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔