خبرنامہ سندھ

اویس شاہ کےاغوااورامجد صابری کےقتل کی تحقیقات کررہے ہیں

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا ہونے کا معاملہ اور معروف قوال امجد صابری کے قتل کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ کراچی میں دو ہائی پروفائل کیس ہوئے ہیں ۔ چیف جسٹس کے بیٹے کو اغوا کیا گیا پولیس کو 9 بجے پتہ چلا ۔ اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس کو تھری جی اور فور جی کی سہولت لینے کیلئے مسائل ہوتے ہیں ۔ جیو فینسنگ اور نادرا کی سہولت بھی پولیس کے پاس موجود نہیں ہے ۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ دادو اور جامشورو میں بھی سرچ آپریشن کیا ہے۔ اویس شاہ کا معاملہ اغوا برائے تاوان کا واقعہ نہیں لگتا۔