خبرنامہ سندھ

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں ہلکی بوندا باندی کاامکان

کرچی:(آئی این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کراچی کا موسم مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے اور اس وقت شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 28 کلو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔