کراچی(ملت آن لائن)صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے گریڈ 19 اور 18 کے افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات بھی واپس لے لیے۔
اختیارات کی واپسی کے بعدآئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے۔
اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ اور سندھ حکومت میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت نے اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔