خبرنامہ سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عہدے سے فارغ

وزیراعلیٰ سندھ: (ملت+اے پی پی) سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عہدے سے چھٹی کردی اور عارضی طور پر ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر کواضافی چارج دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی خواجہ سے چارج واپس لے کر انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا ۔ نئے آئی جی سندھ کی دوڑ میں عبدالمجید دستی اور سابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو شامل ہیں۔