کراچی(اے پی پی)آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کوتبدیل کردیا گیاہے ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ مقررکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی حکومت سندھ کے مشورے کے ساتھ کی گئی۔وزیر اعظم نوازشریف نے تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔