آئی جی کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں اور آئی جی کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں۔
مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق کام ہورہا ہے، انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، آئی جی سندھ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، یہ عدالت کا معاملہ تھا وہیں سے فیصلہ آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق کام ہورہا ہے، انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، آئی جی سندھ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، یہ عدالت کا معاملہ تھا وہیں سے فیصلہ آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد کے خیالات پرسیاسی لیڈروں کوبھی چلنا ہوگا، اور قائداعظم نے جس طرح کا ملک سوچا تھا ہمیں اس پرکام کرنا ہوگا، قائد اعظم کے اصولوں پرعمل کرکے ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے، ہمیں قائد کے خواب کو شرمند تعبیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے معاشی ترقی بہت اہم ہے۔