خبرنامہ سندھ

آرمی چیف کو فاروق ستار کا فون

کراچی:(ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹیلی فون کرکے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو ٹیلی فون کیا اور ان کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جب کہ اس موقع پر گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں امن واستحکام کے لیے افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، امید ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔