خبرنامہ سندھ

آزاد کشمیرالیکشن میں شکست، بلاول بھٹو نےکشمیری قیادت کااجلاس بلا لیا

کراچی: (اے پی پی) آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے معاملات کاجائزہ لینے اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے بلاو ل بھٹو نے پیپلزپارٹی کی کشمیری قیادت کو آج کراچی طلب کر لیا ۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی کشمیر قیادت آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا ۔ کس طرح دھاندلی کی گئی اور وفاقی حکومت کی مداخلت کس قدر رہی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر نامزدگی کے لئے پیپلزپارٹی اپنے نام کا بھی جائزہ لے گی ۔ آزاد کشمیر میں پارٹی کی نئی تنظیمی قیادت کے بارے میں بھی تبادلہ خیا ل ہو گا ۔