خبرنامہ سندھ

آصف زرداری نوابشاہ پہنچ گئے

نواب شاہ: (ملت+اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے اور مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، سابق صدر اپنے دورۂ نواب شاہ کے دوران پارٹی سے تعلق رکھنے والے علاقے کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔