آصف زرداری نے بدنام زمانہ راؤ انوار کو ہیروکیوں کہا، فاروق ستار
کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ نقیب سمیت دیگر کے قتلِ عام پر راؤ انوار کو ہیرو کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، آصف علی زرداری کی جانب سے بدنام زمانہ راؤ انوار کو ہیرو کہنے پر چیف جسٹس سو موٹو ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنے شہید کارکنوں کے قاتلوں کا پتا چل گیا، آصف زرداری کے راؤ انوار کو ہیرو کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس نوٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت طلب کریں۔
ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب
انہوں نے کہا کہ کارکنان نے کل جمہوری عمل کے ذریعے فیصلہ دیا، انہوں نے مجھے دوبارہ پارٹی کی سربراہی دے دی، نو منتخب شدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مجھے پھر کنوینر منتخت کر لیا گیا ہے، بہادر آباد والے چار نام تجویز کریں، میں فیصلہ کن اعلان کر دیتا ہوں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری برادرانہ فیصلے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جس پر مجھے دکھ ہے، کھلے دل سے بہادر آباد جارہا تھا لیکن مجھے جانے سے روکا گیا، میرے بہادر آباد آنے پر شرائط رکھے گئے، میں نے چار بار وہاں جانےکی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام رہا۔
کل جذبہ خیرسگالی کے تحت بہادرآباد جاؤں گا، فاروق ستار
ان کا مزید کہنا کہ ریفرنڈم کے بعد بہادر آباد میں مایوسی کا سماں ہے، ارادہ تھا وہاں جاکر گپ شپ اور چائے پیوں گا، لیکن ہر بار شرط لگا کر مجھے جانے سے روکا جاتا ہے، اللہ نہ کرے ہمارے راستے کبھی جدا ہوں۔