خبرنامہ سندھ

آمریت کیخلاف کارکن جدوجہد جاری رکھیں:بلاول

: (ملت+اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں شریف برادران کی آمریت چل رہی ہے اور اس سے نجات کے لئے کارکنوں کو جدوجہد جاری رکھنا ہو گی ۔ فیصل آباد میں سابق ایم این اے طارق باجوہ کی جانب سے دیئے گئے ناشتہ ملاقات پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شریف حکومت سے نجات کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہو گی اور کارکن اپنی محنت جاری رکھیں ، کامیابی ہماری ہوگی ، بلاول بھٹو آپ کے ساتھ ہے اور کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے اور ریلی کی کامیابی پر کارکنوں کا شکر گذار ہوں اور لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بھٹو شہید کا مشن جاری رکھنا ہے، تقریب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ، ندیم افضل چن سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی