خبرنامہ سندھ

اپنی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا: اظہارالحسن

کراچی: (آئی این پی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کہنا ہے کہ اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمنات میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا ۔ وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ اس اقدام پر صحیح کام کرے تو بہتر ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا ۔ مجھے جرم بتانے کے بجائے کہا تم لوگوں نے جائیدادیں بنا لی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے جسکی وجہ سے طبی معائنہ کے لئے ہسپتال جا رہا ہوں ۔