خبرنامہ سندھ

اگلےالیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان سےکامیاب ہوگی: بلاول بھٹو

کراچی: ( ملت+ اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ کراچی میں ملیر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ملیر کورٹ کے سامنے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کراچی والوں نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جتوایا۔ شہر کے بُرے دن ختم ہو گئے ترقی کیلئے سب سے مل کر کام کریں گے۔ کہتے ہیں لندن سے دکان چلانے کا سلسلہ بند ہو گیا اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کامیاب ہو گی۔ پی پی چیئرمین کی آمد پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے اور جیالے پھول بھی برساتے رہے۔