خبرنامہ سندھ

ایئرپورٹس کی سیکیورٹی؛5 بکتربند گاڑیاں اے ایس ایف کےحوالے

کراچی (آئی این پی) ڈی جی اے ایس ایف نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے 5 جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کر دی گئیں، جدید ڈریگون بکتر بند گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے 5 جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈریگون بکتر بند گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں مزید 5 ڈریگون گاڑیاں آئندہ ماہ اے ایس ایف کے حوالے کر دی جائیں گی۔ ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ جدید ڈریگون گاڑیاں کراچی، اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور ایئرپورٹ پر تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باعث پاکستان سے جانے والا ہر مسافر محفوظ ہے۔(اح)