ایاز پلیجو کا سرکاری ملازمین کو حکومت کے سامنے کھڑا ہونے کا مشورہ
کراچی: (ملت آن لائن) کرپشن کے خلاف قومی عوامی پارٹی بھی سڑکوں پر آ گئی۔ کراچی میں مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ تک محبت سندھ ریلی نکالی گئی۔ کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ کارکنوں نے خوب رقص کیا۔ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں رہنماء قومی عوامی پارٹی ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ ایاز لطیف پلیجو نے سرکاری ملازمین کو سندھ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیدیا، کہتے ہیں سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہو گی۔ مزار قائد سے شروع ہونے والی ریلی ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
رہنماء قومی عوامی پارٹی ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ ایاز لطیف پلیجو نے سرکاری ملازمین کو سندھ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیدیا، کہتے ہیں سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہو گی۔
ر شرکت کی۔ ریلی میں پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ کارکنوں نے خوب رقص کیا۔ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔