خبرنامہ سندھ

ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں خوبرو ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں 15 روز کی مہلت دی جائے جس پر جسٹس احمد علی نے کہا کہ آپ کو کس بات کی مہلت دی جائے۔ وکیل نے کہا کہ میرا کام درخواست کرنا ہے جس پر جسٹس احمد علی نے کہا کہ ہمارا جو کام تھا ہم نے کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشہور پاکستانی ماڈل ایان علی کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔