خبرنامہ سندھ

ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد:(آئی این پی ) ماڈل گرل ایان کی جلد اڑان بھرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالے جانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ، ماڈل گرل ایان علی نے توہین عدالت درخواست پر 20 اپریل کو سماعت کرنے کی استدعا کی تھی ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنایا گیا ہے ۔