خبرنامہ سندھ

ایران کا امریکا پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام

ایران کا امریکا پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام

تہران/ نیویارک: (ملت آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ کے حکام کے نام خط میں امریکا پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر غلام علی خوشرو کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت نے بے تکی ٹوئٹس کے ذریعے ایرانیوں کو انتشار پر اکسایا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط میں ایرانی سفیر غلام علی خوشرو نے موقف اپنایا ہے کہ امریکا ایران کےاندرونی معاملات میں گھناؤنی مداخلت کر رہا ہے۔ ایرانی سفیر کے مطابق امریکی قیادت نے اپنی بے تکی ٹوئٹس کے ذریعے ایرانیوں کو انتشار پر اکسایا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس ذاتی طور پر معاملات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کی حمایت میں متعدد ٹوئٹس کی تھیں۔