خبرنامہ سندھ

ایس ایس پی راؤ انوار کو کلین چٹ دیدی

کراچی: (ملت+اے پی پی) انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے ایس ایس پی راؤ انوار کی انکوائری مکمل کی۔ ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق کمیٹی کو تسلی بخش جواب دیا جس کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا گیا۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قانونی تقاضے مد نظر رکھ کر کی تھی۔ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر شفاف طریقے سے کلیئر ہوا ہوں بعض افراد آئی جی کے جانے کے بعد میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کی کاپی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ راؤ انوار کو خواجہ اظہار کی گرفتاری پر معطل کر کے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔