کراچی (آئی این پی) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو 2 فروری کو مہوش نامی خاتون نے شکایت کی کہ فہد باری نامی شخص اس کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر اسے ہراساں کررہا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے خاتون کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ خاتون کے نام کا جعلی اکاؤنٹ 18 دسمبر سے کام کررہا ہے جس پرجمعرات کو ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا اور لیاقت آباد میں کارروائی کرکے فہد باری کو گرفتار کرلیا۔(اح)