خبرنامہ سندھ

ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی(ملت آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایم کیو ایم بانی کی پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس سے ملاقات

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم خدمت خلق فاؤنڈیشن (کےکےایف) کے اکاوئنٹ سے رقم ہنڈی کے ذریعے منگواتے تھے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے دیگر رہنما کےکےایف اکاؤنٹ سے رقم بانی ایم کیوایم کو بھیجتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقدمےمیں خدمت خلق فاونڈیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔