ایم اے جناح روڈ پر بس کی موٹر سائیکل کوٹکر، 6 سالہ بچی جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) ایم اے جناح روڈ پر دو بسوں کی ریس نے بچی کو کچل ڈالا، حادثے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری ہے، اہم شاہراہ پر بس ڈرائیورز کی ریس نے ایک اور حادثہ کر ڈالا، ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان سگنل پر بس نے 6 سالہ معصوم کو کچل دیا، حادثے میں سکینہ جان سے گئی جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراو کیا، بسوں کے شیشے توڑے اور دونوں بسوں کو آگ لگا دی۔ حالات پر قابو پانے کیلِے پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ نے بسوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔ شہریوں کا کہنا ہے بس ڈرائیورز کی غفلت سے روز بڑے حادثات ہوتے ہیں مگر ٹریفک اہلکار رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔